ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گزشتہ سال کے مقابلے رشوت خوری کے واقعات میں آئی 10 فیصد کی کمی: سروے

گزشتہ سال کے مقابلے رشوت خوری کے واقعات میں آئی 10 فیصد کی کمی: سروے

Wed, 27 Nov 2019 22:49:16    S.O. News Service

نئی دہلی،27/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ایک سروے کے مطابق ملک میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال رشوت خوری کے واقعات میں 10 فیصد کی کمی آئی ہے۔دہلی، ہریانہ، گجرات، مغربی بنگال، کیرالہ، گوا اور اڑیسہ میں لوگوں نے بدعنوانی کے کم معاملے درج کرائے ہیں۔جبکہ راجستھان، بہار، اتر پردیش، تلنگانہ، کرناٹک، تمل ناڈو، جھارکھنڈ اور پنجاب میں کرپشن کے واقعات زیادہ بتائے جارہے ہیں۔انڈیا کرپشن سروے 2019 میں 20 ریاستوں کے 248 اضلاع میں 1,90,000لوگوں سے اس موضوع پر جانا گیا۔سروے کے مطابق 51 فیصد ہندوستانیوں نے گزشتہ 12 ماہ میں ایک بار رشوت ضرور دی ہے۔یہ سروے ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل انڈیا (ٹی آئی آئی) نے کیا ہے۔یہ ایک غیر سیاسی، آزاد اور غیر سرکاری اینٹی کرپشن ادارہ ہے۔انسٹی ٹیوٹ کہا ہے کہ کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2018 کے مطابق ہندوستان کی درجہ بندی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بہتری آئی ہے۔ 180 ممالک کی فہرست میں ہندوستان کا مقام 78 واں ہے۔جبکہ پہلے ہندوستان کا مقام 81 تھا۔سروے کے مطابق رشوت دینے کے لئے کیش رقم اب بھی پہلی ترجیح ہے۔35 فیصد لوگوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے کام کرانے کے لئے گزشتہ 12 ماہ میں رشوت دی ہے۔وہیں 16 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ بغیر رشوت دیئے ہی اپنا کام کراتے ہیں۔اس کے مطابق 24 فیصد لوگوں نے تسلیم کیا کہ انہوں نے گزشتہ 12 ماہ میں کئی بار رشوت دی ہے۔27 فیصد لوگوں نے ایک یا دو بار رشوت دینے کی بات قبول کی ہے۔


Share: